شاعری کے زمرے
اردو شعراء
23/02/2025 06:36
اقبال عظیم

- کراچی
نام سید اقبال احمد قلمی نام اقبال عظیم والد سید مقبول عظیم عرش ہیں 8 جولائی 1913ء میں یہ شاعر اور ادیب میرٹھ بھارت میں پیدا ہوئے۔پروفیسر اقبال عظیم بینائی سے محروم محقق، ادیب، شاعرہیں۔لکھنؤ یونیورسٹی سے بی اے اور آگرہ یونیورسٹی سے ایم۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔ ہندی اور بنگلہ کے اعلیٰ امتحانات پاس کیے۔ ساڑھے گیارہ سال یوپی کے سرکاری مدارس میں معلمی کی۔ جولائی 1950ء میں مشرقی پاکستان آئے اور تقریباً بیس سال سرکاری ڈگری کالجوں میں پروفیسر اور صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے کام کیا۔ اپریل 1970ء میں بینائی زائل ہونے کے سبب اپنے اعزہ کے پاس کراچی آ گئے۔اقبال عظیم کی وفات22 ستمبر 2000ء کو کراچی(سندھ)، پاکستان میں ہوئی
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest