شاعری کے زمرے
اردو شعراء
23/02/2025 06:36
امجد اسلام امجد

- لاہور
امجد اسلام امجد (ولادت: 4 اگست 1944ء، لاہور) پاکستان سے تعلّق رکھنے والے اردو شاعر، ڈراما نگار اور نقاد ہیں۔ 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے (اردو) کیا۔ 1968ء تا 1975ء ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے۔ اگست 1975ء میں پنجاب آرٹ کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے؎امجد اسلام امجد کا شمار اردو کے بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ امجد اسلام امجد اور عطا الحق قاسمی دونوں ہی ایم اے او کالج میں اردو پڑھاتے رہے ہیں۔ان کے کام کے لیے انہیں بے شمار ملکی اور غیر ملکی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ 80 کی دہائی میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پی ٹی ایوارڈ اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest