23/02/2025 18:06
اکبر معصوم

- سانگھڑ
اکبر معصوم 1961 کو سانگھڑ میں پیدا ہوئے ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھی رہے اور برین ہیمرج کے سبب 7 اپریل 2019 کو انتقال کر گئے اکبر معصوم اک سادہ و منکسرالمزاج ،بے حد حساس اور خوددار انسان تھے۔ زندگی کی سفاک حقیقتوں کو قلم بند کرتے ہوئے اْن کے تلخ ذائقوں کو اپنی گردشِ خیال میں یوں جذب کرلیتے تھے کہ اْن کے شعری اظہار میں اک جاذبیت اور انفرادیت پیدا ہو جاتی تھی۔زندگی سے انھوں نے جو کچھ اخذ کیا۔جو بھی دکھ سکھ جھیلے، ان ساری خواہشات و خواب، محسوسات اور ردِ عمل کو بہت سچائی کے ساتھ لکھا۔ اسی لیے ہم اْن کی شاعری سے سرسری نہیں گزر سکتے
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest