اے جی جوش

- ملتان
اے جی جوش 11اپریل 1928ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبدالغفور ہے۔ ایم اے او کالج امرتسر میں دوران تعلیم عبدالغفور جوش کے نام سے لکھنا شروع کیا اور بعد ازاں ’’اے جی جوش‘‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ برطانوی کمپنی برما شیل میں ملازمت کر کے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پہلی تقرری ملتان میں ہوئی اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں تعینات رہے۔55 سال کی عمر میں1986ء میں ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔ ان کی غزلیں اور نظمیں مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے ایک ادبی میگزین ’’ادب دوست‘‘ کا اجرأ کیا جو ان کی وفات کے بعد بھی ان کے فرزند خالد تاج کے زیر ادارت شائع ہو رہا ہے۔
اے جی جوش کے اردو کے تین شعری مجموعے’’دیر آید‘‘، ’’عشق کے دو موسم‘‘ اور ’’یہ جہانِ آرزو ہے‘‘اور دو پنجابی مجموعے’’دل دے بوہے ‘‘ اور ’’دل دیاں باریاں‘‘ ے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔اے جی جوش 15 دسمبر 2007ء کو لاہور میں تقریباً ۸۰ سال کی عمر میں انتقال کر گئے