شاعری کے زمرے
اردو شعراء
بینا گوئندی

- سرگودھا
بینا گوئندی 3 جولائ 1967 کو پنجاب کے شہر سرگودھا کے ایک تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئیں۔
ان کا اصل نام روبینہ نازلی گوئندی ہے مگر بر صغیر کے مشہور افسانہ نگار اور ادیب اشفاق احمد نے ان کا قلمی نام بینا گوئندی تجویز کیا ۔ابتدائ تعلیم سرگودھا کے کانوُنٹ ہائ سکول سے حاصل کی ۔بچپن سے ہی لکھنے کی طرف من مائل رہا۔ پہلے پہل انگریزی میں لکھتی رہیں۔لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی سے ایف ایس سی اور بی ایس کرنے کے بعد ماں باپ کے پرزور اصرار پر پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی باٹنی میں داخل ہوئیں اور نمایاں پوزیشن حاصل کی۔وہ بچپن سے شاعری اور اردو ادب سے بے انتہا لگاؤ رکھتی تھیں ۔ اسی لیۓ کالج کی سطح پر وہ اور ان کی شاعری عام و خاص میں مشہور ہونے لگی۔ وہ ایک نڈر اور جمہوری رویوں کی قائل تھیں گویا نظموں کے ساتھ ساتھ انہوں نےمقامی اخبارات میں “ چشم بینا “کے نام سے مسلل کالم بھی لکھے۔ان کی پہلی شاعری کی کتاب “سوچتی آنکھیں “1992 میں منظر عام پر آئ ۔ دوسری شاعری کی کتاب “جو تم نے دیکھا “2001 میں چھپی اور تیسری شاعری کی کتاب “ مٹی کی پیالی “2018 میں چھپی ہے۔اس کے علاوہ سفر نامہ نگاری میں چار کتب ہیں ۔ ایک افسانوں کی کتاب اور ایک ناول پر کام کر رہی ہیں