شاعری کے زمرے
اردو شعراء
حمیدہ شاہین

- سرگودھا
’’نام : حمیدہ شاہین تعلیم :ایم اے ، بی ایڈ مڈل و میٹرک میں ٹیلنٹ سکالر شپ
ہم نصابی سرگرمیوں میں سو سے زیادہ انعامات ، ۴ گولڈ میڈل ، ایک سلور میڈل اور متعدد ٹرافیاں زمانہ طالب علمی میں سیکرٹری بزمِ ادب گورنمنٹ کالج سرگودھا
صدر بزمِ ادب گورنمنٹ کالج سرگودھا اور سیکرٹری مجلسِ خواتین پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طور پہ کام کیا تصنیف و تالیف: ۱۹۹۶، دستک ( شعری مجموعہ) ۱۹۹۸، میری آپی( ناول)۲۰۰۳ ، مبادیاتِ اسلام۲۰۰۶، دشتِ وجود ( غزلیں) ‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۰ میں نظموں کا مجموعہ ’’ زندہ ہوں‘‘ منظرِ عام پر آیا ۔ ملازمت: ۱۹۸۸ تا ۱۹۹۲ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سرگودھا ۱۹۹۳ تا ۱۹۹۸ ، گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرانوالہ ۲۰۰۲ تا ۲۰۰۴ ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور ۲۰۰۴ تا حال ، وائس پرنسپل و صدرِ شعبہ ، گورنمنٹ کلیتہ البنات لاہور شخصیت و فن پر مقالات برائے ایم اے ، ایم فل ۱: ’’حمیدہ شاہین کی شاعری ’’دستک‘‘ اور ’’ دشتِ وجود ‘‘کے حوالے سے‘‘۔ عابدہ پروین ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد ۲: ’’اردو شاعرات کی مزاحمتی شاعری، (کشور ناہید، فہمیدہ ریاض، یاسمین حمید اور حمیدہ شاہین کے حوالے سے) ‘‘۔عثمان قمر ، یونیورسٹی آف سرگودھا ۳: ’’ پاکستان میں اردو غزل کے پچیس سال ‘‘۔( حمیدہ شاہین، ص ۱۳۶ تا ۱۵۶ ) شاہد نواز ، یونیورسٹی آف سرگودھا ۴: ’’ جدید اردو غزل میں تانیثیت‘‘۔(خصوصی مطالعہ یاسمین حمید، عشرت آفریں اور حمیدہ شاہین ) حنا علی، پنجاب یونیورسٹی لاہور ۵: ’’جدید اردو نظم اکیسویں صدی کے تناظر میں ‘‘ ( بارہ اہم شاعر)۔ غلام رسول ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور