شاعری کے زمرے
اردو شعراء
رشیدہ عیاں

- کراچی
سیدہ شیدہ بیگم المعروف رشیدہ عیاں (پیدائش: 4 مارچ 1932ء – 31 دسمبر 2020ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی اردو زبان کی ممتاز شاعرہ تھیں۔ وہ 4 مارچ 1932ء کو مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام سیدہ رشیدہ بیگم ہے، عیاں تخلص جبکہ رشیدہ عیاں قلمی نام ہے۔ ان کے والد کا نام سید صادق حسن تھا۔ 1943ء میں شعر گوئی کی ابتدا کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی منتقل ہو گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے میٹرک اور ادیب فاضل کا امتحان پاس کیا۔ جامعہ کراچی سے ایم اے کی سند حاصل کی۔ 1975ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکا چلی گئیں۔ میر تقی میر ایوارڈ برائے اردو غزل 1988ء، نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستان امریکا برائے خدمت ارد و زبان و ادب ایوارڈ 1991ء اور کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ 2000ء حاصل کیا۔ ان کی کتابوں میں حرف حرف آئینہ (مجموعہ مجموعہ غزل، 1985ء)، عشق پر زور نہیں (مثنوی، 1987ء)، کرن کرن اجالا (مجموعہ غزل، 1992ء)، جائزہ (مثنوی، 1994ء)، آئینوں کے چہرے (مجموعہ نظم، 1996ء)، ابھی پرواز جاری ہے (مجموعہ غزل و نظم، 2001ء)، شمیم کے نام (یادیں، 2002ء) فانوسِ ہفت رنگ (مجموعہ حمد و نعت، مناقب، سلام، 2004ء) شامل ہیں