23/02/2025 18:06
ریاض حسین چودھری

- سیالکوٹ
ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد عبدالحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ ’’زر معتبر‘‘ 1995ء میں طبع ہو کر منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد سے وہ 23 سالہ دورانئے میں صرف اور صرف رسول اکرم ﷺ کی ہی مدح و ثنا میں سرگرم رہے۔ اب تک اُن کے 14 نعتیہ مجموعے منظر عام پر آکر مقبول عوام و خواص ہو چکے ہیں۔ ریاض حسین چودھری نے نعت کو قدیم روایت سے نکال کر جدید رنگ و آہنگ، لفظ و معانی اور فکر سے ہمکنار کیا اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں آپ 5 اگست 2017ء کو طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest