شاعری کے زمرے
اردو شعراء
ساغر نظامی

- علی گڑھ
ساغر نظامی کی پیدائش بروز جمعرات 21 دسمبر 1905ء کو محلہ بلائے قلعہ علی گڑھ میں ڈاکٹر احمد یار خان کے گھر ہوئی ساغر نظامی کو بچپن ہی سے شعر کہنے کا شوق تھا۔ ساغر کو نو سال کی عمر میں یہ شوق لگا اور تیرہ سال کی عمر میں شعر کہنے بھی لگے تھے۔ ساغر طبعاً ایک ادیب اور مزاجاً ایک شاعر تھے۔ ان کے خاندان میں بھی شعر و شاعری کا بہت چرچا تھا۔ ان کے دادا اور چچا اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے ماموں عابد رضا خان جمال صابری اور زاہد رضا خان علی گڑھی بھی شاعر تھے۔ گویا ساغر کو شاعری کا شوق ورثہ میں ملا تھا۔ ان کے ادبی شعور کی نشو و نما سیماب اکبر آبادی کے حلقہ تربیت میں ہوئی۔ اس کا اثر ساغر کی شاعری اور شعور دونوں پر ہوا۔ شیریں آواز، خوش کلامی اور پرکشش شخصیت نے بہت جلد ساغر کی شاعری کو ہندوستان گیر شہرت عطا کر دی۔ ساغر نظامی سیماب اکبرآبادی کے محبوب شاگرد تھے۔ |