شاعری کے زمرے
اردو شعراء
سبطِ جعفر زیدی

- حیدرآباد
سبط جعفر زیدی ( 1957 – 2013 ) پاکستان کے نامور شاعر، معلم، ماہرتعلیم، سوز خوان اور سماجی کارکن تھے ۔سید سبط جعفر حسن زیدی المعروف استاد سبط جعفر زیدی 7 مارچ 1957ءکو ملک جہانگیرآباد ضلع بجنور، یوپی ہندوستان میں پیدا ہوئے سبط جعفر زیدی نے 1977ء سے 1981ءتک سید صغیر حسین جعفری ایڈووکیٹ اینڈ کمپنی کے ہمراہ وکیل کی حیثیت سے کام کیا۔ وکالت کے پیشے کو ترک کرنے کے بعد انہوں نے 1981ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور ان کی سب سے پہلے گورنمنٹ کالج لطیف آباد، حیدرآباد میں تعیناتی ہوئی۔ نومبر 1981ء میں انکا تبادلہ گورنمنٹ ڈگری کالج، لیاقت آباد میں ہوا جہاں وہ اسلامیات، مطالعہ پاکستان اور اردو ادب کے مضامین پڑھاتے تھے۔ 2010ء میں انہیں اسی کالج کے پرنسپل کا عہدہ ملا۔استاد سبط جعفر زیدی جے ڈی سی (جعفریہ ڈیسازٹر مینیجمنٹ سیل )کے فعال رکن اور بانیوں میں سے تھے