23/02/2025 06:41

سرشار صدیقی

سرشار صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ادبی نقاد تھے۔سرشار صدیقی نے بچپن ہی سے بچوں کے لئے کہانیاں لکھنی شروع کر دی تھیں۔ انہوں نے سکول کے زمانے ہی میں معارف، نگار، مولوی اور زمانہ جیسے معتبر علمی جریدے پڑھنے شروع کر دئیے تھے۔ سکول کے زمانے میں انہوں نے ڈرامے اور مشہور نظموں کے ٹیبلو لکھے۔ جنہیں وقتاً فوقتاً اسکول کی سٹیج پر پیش کیا جاتا تھا۔ حافظ ولی اللہ سے انہوں نے قرآن مجید پڑھا۔ پریزیڈنسی سکول کلکتہ میں مشہور ترقی پسند شاعر پرویز شاہدی ان کے استاد تھے۔ جنہیں وہ کبھی بھول نہ پائے۔ انہوں نے سرشار صدیقی کی شاعری کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اس قابل بنایاکہ وہ عوامی اور اجتماعی سطح پر انسانی مسائل کا تجزیہ کر سکیں حلیم مسلم کالج میں پرنسپل عبدالشکور ‘ پروفیسر اویس احمد ادیب اور پروفیسر عبدالعلیم شیرکوٹی کا ذکر انتہائی محبت اور احترام سے کرتے تھے۔ اسکول میں ان کے ساتھیوں میں ڈاکٹر ابوالخیر کشفی ‘ پروفیسر حسنین کاظمی ‘ ڈاکٹر حنیف فوق ‘ پروفیسر مرتضیٰ شفیع اور اشتیاق اظہر] شامل ہیں۔سرشار صدیقی بعمر 87 برس 7 ستمبر 2014ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔