23/02/2025 18:06

سعود عثمانی

سعود عثمانی (پیدائش: 6 دسمبر 1958) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر ہیں۔ وہ اردو زبان کے شاعر محمد زکی کیفی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی، مولانا ولی رازی اور مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے ہیں۔ سعود عثمانی نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی ایس سی اور جامعہ پنجاب سے ایم بی اے کیا ہے اور کتابوں کی فروخت اور اشاعت کا اپنا کاروبار چلا رہے ہیں