سید ایاز مفتی

- 2002 - 1931
- امروہہ
ابن مفتی {سید ایاز مفتی } ولادت: پانچ مارچ . پسرور ضلع سیالکوٹ . پاکستان
مستقل سکونت: اولا کراچی – ثانیا – ہیوسٹن . ٹیکساس . یوا یس اے
شاگرد رشید – زانوئے تلمذ طے کیا :والد گرامی قدر ، روح ساغر جناب سید عبدالستار مفتی
سید ایاز مفتی جو نجیب الطرفین سادات میں سے ہیں . گزشتہ دو دہائیوں سے امریکہ کے ایک شہر میں سکونت پزیر ہیں . پاکستان کے شہر لاہور میں ابتدائی تعلیم ، فیصل آباد کے شہر سمندری میں سسیکنڈری اور کچھ کالج کی تعلیم حاصل کی . اور پانچویں جماعت سے سیکنڈری تمام وظائف حاصل کئے اور ہائی اسکول میں قائدِ اعظم اسکالر شپ حاصل کیا . تین سال تک سرگودھا ڈویژن کے تحت ہونے والے مقابلوں میں بہترین نعت خواں اور مقرر کے ایوارڈ جیتے . ان ہی دنوں انکی شہرت پنجاب میں ایک نعت خواں کی حیثیت سے پھیل گئی .
شاعری انہیں اپنے والدِ گرامی جو کہ پنجا ب کے معروف شاعروں میں سے تھے سے ملی . والد کی رحلت کے بعد فیملی کے ساتھ کراچی رہائش اختیار کی . اور ماسٹرز تک کی تعلیم یہاں مکمل کی . علاوہ ازیں
ہومیوپیتھک ڈاکٹریٹ بھی کراچی میں مکمل کی