شاعری کے زمرے
اردو شعراء
عشرت معین سیما

- جرمنی
عشرت معین سیما گذشتہ کئی برسوں سے اردو ادب سے وابستہ ہیں۔ اب تک اُن کی آٹھ اردو میں مختلف اصناف پر کتابیں آچکی ہیں۔ جن میں دو شعری مجموعے
۱-جنگل میں قندیل ۲- آئینہ مشکل میں ہے دو افسانوں کے مجموعے ۳- گرداب اور کنارے ۴- دیوار ہجر کے سائے ایک تحقیقی مضامین ۵- جرمنی میں اردوایک سفر نامہ۶-گامزن ۷- اداریہ نویسی پاکبان کے اداریے ۸- دیس دیس کے ملا جی ( ملا نصرالدین کی کہانیاں) تصوف اور مزاح کے تناظر میں
اس کے علاوہ ایک سفر نامہ “اردو کی محبت میں” ہندوستان اور پاکستان کے اخبار میں ہفتہ وار شائع ہورہا ہے۔بچوں کے ادب پر بھی کام کر رہی ہیں ۔ کئی بین القوامی انعامات و اعزازات بھی انہیں مل چکے ہیں۔
جرمن ادب و ادیب کے تعارف اور فن کلام کےاردو ترجمے سے متعلق بھی ایک کتاب جلد منظر عام پہ آنے والی ہے۔
برلن میں پہلا ادبی جریدہ “ نئی کاوش “ جاری کیا اور پہلا ادبی ریڈیو “ آواز ادب گذشتہ دنوں شروع کیا جو نہایت کامیابی سے چل رہا ہے جس کے تحت پہلی یورپیئن اردو رائٹرز کانفرنس منعقد کروائی ۔
عشرت معین سیما کو کئی بین القوامی جامعات اور تنظیموں و اداروں سے اعزازات اردو کی ترویج کے حوالے سے مل چکے ہیں۔