23/02/2025 18:06

فرتاش سید

فرتاش سید کا اصل نام سید فضل حسین بخاری تھا، انہوں نے 15 اپریل 1967ء کو لڈن کے سادات گھرانے میں آنکھ کھولی۔ان کے والد سید خادم حسین بخاری مرحوم بھی ایک ادب شناس اور اعلٰی شعری ذوق رکھنے والی شخصیت تھے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1992ء میں وہ دوحہ (قطر) کے پاک شمع سکول و کالج میں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے آپ کی تصنیفات میں (ہر ورق پر اسی کا نام )(شاعری/1992ء)قضائے ادب(نصابی کتاب)حاشیہ (غزلیات /2009ء)مجلس فروغ اردو ادب کی ادبی خدمات(مقالہ ایم فل، طبع 2009)بس امن چاہیے مغربی پاکستان فیمل کورٹ ایکٹ اور صنفی تشدد اور آخر کب تک کے بعد جدید اردو غزل، خال و حد منظر عام پر آئے 18 اپریل 2021ء کو بوجہ کورونا وائرس وفات پاگئے ، لڈن میں تدفین ہوئی