23/02/2025 18:04

مجاز

اسرار الحق مجاز 19 اکتوبر 1911ء میں قصبہ رودولی ضلع بارہ بنکی میں پیدا ہوئے۔ان کی تاریخ وفات 5 دسمبر 1955 ہے۔ان کا حقیقی نام اسرارالحق اور مجازؔ تخلص اختیار کیا۔
تعلیم کے لیے مجازؔ لکھنؤ آئے اور یہاں سے ہائی اسکول پاس کیا۔ لکھنؤ سے اس قدر لگاؤ ہوا کہ مجازؔ نے اپنے تخلص میں لکھنؤ جوڑ لیا اور مجازؔ لکھنوی کے نام سے جانے گئے۔مجازؔ نے 1935 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے کیا تھا۔
1936میں دہلی ریڈیو اسٹیشن سے شائع ’آواز‘ کے پہلے مدیر مجازؔ ہی تھے۔ انہوں نے کچھ وقت بمبئی انفارمیشن میں بھی کام کیا تھا اور پھر لکھنؤ آکر ’نیا ادب‘ اور ’پرچم‘ کی ادارت کی۔ اس کے بعد دہلی میں ہارڈنگ لائبریری سے منسلک ہوئے تھے۔
مجازؔ انجمن ترقی پسند مصنفین کے رکن تھے۔ مجلس ادارت “نیا اَدب” لکھنؤ اجرا 1939ء کے بھی رکن تھے۔3دسمبر 1955کو لکھنؤ میں مجازؔ ایک مشاعرے میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے دو دن بعد یعنی 5 دسمبر 1955کو وہ انتقال کر گئے تھے