23/02/2025 18:04

منظر ایوبی

منظر ایوبی 4 اگست 1932ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔

منظر ایوبی نے 1950ء میں بدایوں میں ہی انٹرمیڈیٹ کیا، اسی سال 24 اپریل کو ان کی حبیبہ خاتون سے شادی ہوئی جس کے بعد اسی برس 3 مئی کو وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔منظر ایوبی نے جامعہ پنجاب سے ادیب فاضل کی سند حاصل کی جبکہ ایم اے اردو جامعہ کراچی سے کیا۔انہوں نے 1950ء تا 1961ء وزارتِ عمال میں ملازمت کی جبکہ 1961ء سے 1994ء تک تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔منظر ایوبی نے اردو شاعری اور نثر گوئی کا آغاز 1946ء میں ہی کر دیا تھا، ان کی تصانیف اور شعری مجموعوں میں تکلم، مزاج، چڑھتا چاند ابھرتا سورج، نئی پرانی آوازیں کے علاوہ متعدد کتابیں شامل ہیں