نازمظفرآبادی

- 1955
- مظفرآباد
نام -محمد شفیع ناز –
تخلص – نازمظفرآبادی –
شاعری کی ابتدا آٹھویں جماعت سے ہوئی – اصنافِ سخن میں حمد،نعت،غزل،نظم و قومی شاعری شامل ہے – سات(7) شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں ،ایک نعتیہ شعری مجموعہ زیرِ اشاعت ہے- سعودی عرب سے ایک ادبی مجلہ ‘شعر و سخن انٹرنیشنل ‘ کا اجرا کیا جس کے کئی شمارے شائع ہو چکے ہیں – سعودی عرب میں ایک ادبی تنظیم ‘شعروسخن ‘ کا قیام عمل میں لایا گیا،جس کے تحت کئی بین الاقوامی مشاعرے منعقد ہوئے ،اور درجنوں کتب کی تقریب ِرونمائی ہوئی – ‘ نازمظفرآبادی – حیات و فن ‘ کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے منظور ہوکر کتابی شکل میں آچکا ہے – مزید ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تحقیق ہو رہی ہے – مختلف پی ایچ ڈی سکالروں نے زندگی اور فن پرکتابیں لکھی ہیں ،جن میں سے 3 اشاعت پزیر ہو چکی ہیں ،اور یہ سلسلہ جاری ہے – کلام جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نصاب میں شامل ہے – کئی بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت ہوچکی ہے –