23/02/2025 18:05

نصیر ترابی

نصیر ترابی 15 جون 1945ء کو ریاست حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام رشید ترابی تھا۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ 1968ء میں جامعہ کراچی سے تعلقات عامہ میں ایم اے کیا۔ 1962ء میں شاعری کا آغاز کیا۔ ان کا اولین مجموعۂ کلام عکس فریادی 2000ء میں شائع ہوا۔ ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی میں ملازمت اختیار کی اور افسر تعلقات عامہ مقرر ہوئے عکسِ فریادی (غزلیات، 2000ء)
شعریات (شعر و شاعری پر مباحث اور املا پر مشتمل، 2012ء)
لاریب (نعت، منقبت، سلام، 2017ء)، اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے علامہ اقبال ایوارڈ ملا نصیر ترابی 10 جنوری 2021ء کو 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے