23/02/2025 18:05

واجد علی شاہ اختر

 

ٓ30 جولائی 1822 کو اودھ کے شاہی خاندان میں اس کی پیدائش ہوئی۔ اس کا پورا نام ابو المنصور سکندر شاہ پادشاہ عادل قیصر زماں سلطان عالم مرزا محمد واجد علی شاہ اختر تھا۔ اپنے باپ امجد علی شاہ کے بعد تخت نشین ہوا۔ نہایت ہی عیاش، رقص و موسیقی میں دلچسپی رکھنے والا رنگین مزاج نواب تھا۔واجد علی شاہ نہایت رنگین مزاج حکمران تھا۔ وہ صرف اردو کا شاعر ہی نہیں تھا بلکہ اسے رقص و سرور کے رمُوز پر بھی کمال حاصل تھا۔ گانے، بجانے، ڈرامے، شاعری، راگ راگنی کا ماہر تھا۔ کتھک رقص کو اس نے از سر نو زندہ کیا تھا اپنی جلا وطنی کے ہی دور میں 65 سال کی عمر میں یکم ستمبر 1887 کوکلکتہ کے مٹیا بر ج میں اس کا کا انتقال ہو گیا۔