23/02/2025 18:04

کرار نوری

کرار نوری 30 جون، 1916ء میں دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔[1][2] ان کا اصل نام سید کرار میرزا تھا۔ وہ اسد اللہ خان غالب کے شاگرد آگاہ دہلوی کے پر پوتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پہلے راولپنڈی اور پھر کراچی میں اقامت اختیار کی جہاں وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ کرار نوری کا شعری مجموعہ میری غزل کے نام سے شائع ہوچکا ہے اس کے علاوہ ان کی نعتوں کا مجموعہ میزان حق کے نام سے ان کی وفات کے بعد اشاعت پزیر ہوا