loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:40

احسان سہگل

احسان سہگل 15؍نومبر 1951ء کو ضلع لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاڑکانہ ہی سے حاصل کی۔ اردو ادب میں ایم اے کیا اس کے علاوہ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک کہنہ مشق صحافی بھی ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کے لئے سرگرم رہے۔ 1978ء میں سیاسی کشمکش کے باعث نیدر لینڈ میں سکونت اختیار کرلی۔ سہگل صاحب کی پہلی کتاب ایک ناول تھی مگر بعد میں آپ کی شاعری کا مجموعہ منظر عام پر آیا جس میں زیادہ تر غزلیں موجود تھیں لیکن ساتھ ساتھ ربائی، نظم، قطعہ اور نعت پر بھی طبع آزمائی کی گئی تھی۔ آپ نے اخبار جہاں میں بھی کالم لکھے ہیں۔ ’’خوشی اور غم‘‘ کے نام سے آپ کا ناول 1968ء میں شائع ہوا اور شاعری مجموعوں میں ”شہرِ جذبات“، ”پروازِ تخیل“، ”اندازِ تخیل“، ”سازِ تخیل“، ”چراغِ درد“ اور ”ضربِ سخن“ شامل ہیں۔