loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 14:15

احمد حسین مائل

احمد حسین مائل  1857/58 – 1914  ڈاکٹر احمد حسین مائلؔ حیدرآباد دکن کے ایک نہایت نغز گو استاد شاعر تھے ۔ ڈاکٹر احمد حسین مائلؔ اپنے دور میں عربی، فارسی اور اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی اور سائنسی علوم میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ طب یونانی اور ہومیوپیتھک میں اپنی نظیر آپ تھے ۔ طبابت کی تعلیم پاکر 1292 میں ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر احمد حسین مائلؔ نہ صرف ایک شاعر تھے بلکہ استاذِ فن اور مصلح سخن تھے جن کے شاگردوں میں نہ صرف اہل دکن بلکہ اہل شمال بھی تھے جن میں دائم جنگ المؔ، صادق جنگ حلمؔ، سید یوسف حسینی اعظمؔ، وجیہ الدین رساؔ، مفتی اعظم علی شائقؔ، عبدالسلام راغبؔ، عبدالوہاب عاصمؔ اور خواجہ فیاض الدین وغیرہ تھے۔ اس طرح ان کا حلقۂ تلامذہ کافی وسیع تھا ڈاکٹر احمد حسین مائلؔ اپنے پیر و مرشد حضرت آغا داؤد کی درگاہ کے قریب آغاپورہ میں سکونت پذیر تھے۔ بالآخر 22 رمضان المبارک 1332 ھ کو وفات پائی اور ان کے پیر و مرشد کی درگاہ کی سیڑھیوں کے سامنے مغربی سمت ان کی تدفین عمل میں آئی۔

Category: احمد حسین مائل