اسد جعفری
- ملتان
اسد جعفری 1935 میں غلام حسین جعفری کے گھر دریاخان میں پیدا ہوئے پورا نام اصغر علی اسد جعفری ہے۔ اسد جعفری کے والد غلام حسین جعفری ایک اسکول ٹیچر تھے۔ اسد جعفری کی عمر پانچ سال تھی جب ان کے والد بھکر سے وہاڑی چلے گئے جہاں اسد جعفری نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے گریجویشن کی۔ گریجویشن کے بعد اسد جعفر واپس بھکر آگئے جہاں وہ سرکاری اسکول ملازمت کرنے لگے۔ اسد جعفری 1961 میں میونسپل کمیٹی (ایم سی) ہائی اسکول بھکر میں ہیڈماسٹر بنے اور 1985 تک اسکول کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد اسد جعفری بھکر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے اور 1990 تک اس عہدہ پر اپنی خدمات انجام دیں۔ ماہرِتعلیم ہونے کے ساتھ اسد جعفری ایک اچھے شاعر بھی ہیں، سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری پر انہوں نے تین کتابیں لکھی ہیں جن میں سے دو کا عنوان “کھندہ نیازی” اور “تیرا ہنسنا قیامت ہے” ہیں۔ ان کی شاعری “قندیل جان” کے عنوان سے بھی شائع ہوئی۔