[wpdts-date-time]
اشفاق حسین
- کراچی
اشفاق حسین اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب ،اشفاق حسین یکم جنوری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جامعہ کراچی سے ماسٹرز کرنے کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئے جہاں ادبی سرگرمیوں کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ 1982ء میں کینیڈا سے ایک سہ ماہی اردو مجلہ اردو انٹرنیشنل کینیڈا کے نام سے جاری کیا۔ متعدد شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں جن میں اعتبار،ہم اجنبی ہیں اور آشیاں گم کردہ کے نام سرفہرست ہیں۔ نثری کتب میں پذیرائی، فیض کے مغربی حوالے ، فیض حبیب عنبر دست، احمد فراز یادوں کا ایک سنہرا ورق، پاکستانی ادب کے معمار: فیض احمد فیض اور فیض بیروت میں: حقیقت یا افسانہ کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ٹورنٹو (کینیڈا) میں قیام پذیر ہیں
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest