loader image

MOJ E SUKHAN

09/04/2025 07:49

بیدل حیدری

بیدل حیدری 20 اکتوبر سنہ 1920ء کو برصغیر کے شہر میرٹھ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام عبدالرحمن اور قلمی نام بیدل حیدری تھا۔نہوں نے شاعری میں سرزمین دہلی (بھارت ) کے نامور استاد شاعر ‘جلال الدین حیدر دہلوی’ کی شاگردی اختیار کی اور اپنے استاد محترم سے خاص انس ہونے کی وجہ سے اپنا تخلص ‘حیدری’ رکھا۔ برصغیر کے تقسیم کے بعد آپ نے اپنے آبائی علاقہ سے ہجرت کی اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا جہاں قیام کے دوران سنہ 1956ء میں آپ کی شاعری پر مشتمل پہلی کتاب ‘اوراق گل’ شائع ہوئی جو وقت کے ساتھ ناپید ہو گئی۔ بعد میں لاہور سے کبیروالا کا رخ کیا اور یہاں بیٹھ کر ادبی تاریخ رقم کرتے رہے۔ ڈاکٹر بیدل حیدری نے نصف صدی سے زائد دنیائے ادب پر حکمرانی کی اور آج بھی اپنی لازوال شاعری کے ذریعے اہل سخن کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔