ثمرین ندیم ثمر
- دوحہ قطر
ثمرین ندیم ثمر۔تاریخ پیدائش۔25۔10۔1975 جائے پیدائش۔۔۔بہاولپور
اسکول ۔۔۔آرمی پبلک اسکول۔۔۔کراچی گریجویشن۔۔۔کراچی یونیورسٹی
قیام پزیر۔۔۔دوحہ قطر
پاکستانی خوش فکر شاعرہ جو عرصہ ستائیس سال سے مڈل ایسٹ میں قیام پذیر ہیں اور پچھلے بارہ سال سے دوحہ قطر میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔۔۔ان کو بچپن ہی سے شاعری کا شوق ہے ۔۔۔۔۔بنیادی طور پر غزل گو شاعرہ ہیں لیکن کبھی کبھی نظم میں بھی طبع آزمائی کرتی ہیں
انکا مجموعہ غزل "خوشبوئے خیال "” 2023 میں منظر عام پر آیا جسکی رونمائیاں کراچی اور قطر دونوں جگہ پر ہوئیں جن کو کافی سراہا گیا۔۔۔
اب انکی ادبی اور شاعرانہ سر گرمیوں کی پذیرائی کی جارہی ہے
ان کی شاعری کی خوشبو اب قطر سے نکل کے جگہ جگہ پھیل رہی ہے۔۔ جہاں جہاں اردو شاعری کو پسند کیا جاتا ہے ۔۔۔۔حال ہی میں دوسرے شعری مجموعے آرزو کا دیا کی دوحہ قطر میں رونمائی ہوئی ہے
اب کچھ عرصے سے اخبارات میں مضامین اور کالم وغیرہ بھی لکھ رہی ہیں۔۔۔