حشام سید
- کراچی
حشام احمد سید جو حشام سید کے نام سے دنیائے ادب میں پہچانے جاتے ہیں حشام سید 8 دسمبر 1950 کو پیدا ہوئے حشام احمد سید بن عبدالجبار سید پاکستانی نژاد کنیڈین شہری ہیں آج کل کنیڈا میں ہی مقیم ہیں !
تعلیم و تجربے کے اعتبار سے انجینئرنگ اور بزنس منجمنٹ، انڈسٹریل منجمنٹ، پراجیکٹ منجمنٹ اور بینکنگ سے نصف صدی سے زیادہ عرصہ متعلق رہے ہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک کا دورہ کر چکے ہیں اور پاکستان کی معروف کمپنیوں اور بینک کے علاوہ مشرقِ وسطیٰ، امارات او ر سعودی عربیہ میں کئی عالمی طور پہ مشہور کمپنیوں میں کلیدی عہدوں پہ فائز رہے ہیں۔
پاکستان کے لٹتے، ٹوٹتے اور بکھرتے ہوئے نظریاتی و جغرافیائی حالات کے عینی شاہد ہیں
اُمّت مسلمہ کی تنزلی اور عالمی سطح پر انسانیت اور اخلاقیات کے فقدان سے بھی متفکر رہتے ہیں اور یہی سارے افکار ان کی تحریروں میں نمایاں ہیں۔ادیب اور شاعر ہیں، چودہ کتابیں اردو اور انگریزی زبان میں لکھ چکے ہیں …… انشا پردازی اور رومانیات کے علاوہ انسانی معاشرت، سیاسیات، اقتصادیات، مذاہب عالم، روحانیات، تجارتی اور صنعتی منجمنٹ اور خصوصاً اُمّت مسلمہ کے ماضی و حال کے تاریخی واقعات و بگڑتے ہوئے حالات کے تاثرات ہیں۔جس کا اظہار وہ شاعری کی صورت کرتے ہیں
کراچی، مشرقِ وسطیٰ، امارات سعودی عرب، امریکہ اور کنیڈا کے ادبی حلقوں و مشاعروں میں شرکت ہوتی رہی ہے……عمدہ غزل کہتے ہیں