MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

حیدر حسنین جلیسی حرف تراش

حیدر حسنین جلیسی  1960  کراچی پاکستان میں پیدا ہوئے حبیب پبلک اسکول سے بنیادی اور کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا آپ کے والد معروف نقاد امیر حسنین جلیسی بت خانہ شکستم من کتاب کے خالق تھے آپ کے ماموں معروف عالمی شہرت یافتہ مزاح گو شاعر دلاور فگار تھے  آپ کو شاعری ورثے میں ملی آپ مزاح گو شاعر ہونے کے ساتھ غزل اور نعت بھی کہتے ہیں آپ کا خاصہ حرف شناسی ہے جو آپ کے قطعات میں دکھائی دیتی ہے آپ کی کتاب( تصویر کی تفسیر سے تصویر کی تفسیر تک) ستمبر 2017 میں شائع ہوئی جس نے اپنے ہونے کا اعلان اپنے قاری سے کروا لیا حیدر حسنین جلیسی کو دنیائے ادب نے حرف شناس شاعر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کے فن کو سراہا ہے