MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

[wpdts-date-time]

خالد احمد

خالد احمد کا شمار ان شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے غزل کو نئے رجحانات سے آشنا کیا۔ ان جیسے شعرا نے ترقی پسندی کو ایک نیا مفہوم دیا۔ ان کی شاعری براہ راست ابلاغ کی شاعری ہے۔ خالد احمد 5 جون 1944ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان چلے گئے۔ انہوں نے 1957ء میں مسلم ماڈل ہائی سکول لاہور سے میٹرک کیا اور پھر دیال سنگھ کالج سے بی ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ فزکس میں ماسٹر ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے واپڈا میں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ وہ اسی محکمے سے ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ان کی کتابوں میں ’’دراز پلکوں کے سائے سائے، ایک مٹھی ہوا، پہلی صدا پرندے کی، ہتھیلیوں پر چراغ، تشبیب، جدید تر پاکستانی ادب، نم گرفتہ اور کاجل گھر‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈرامے ریڈیو اور ٹیلیویژن کیلئے نغمات بھی تحریر کیئے۔ وہ باقاعدگی کے ساتھ شہر میں ہونے والی تمام ادبی محافل میں بھی شرکت کیا کرتے تھے۔ خالد احمد کی علمی و ادبی خدمات پر انہیں بے شمار ایوارڈز کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان نے تمغہء حسنِ کارگردگی سے بھی نوازا تھا۔ خالد احمد 19 مارچ 2013 کو پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔