[wpdts-date-time]
سید معراج جامی
- لاہور
معراج جامی 12 اپریل، 1955ء کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید معراج مصطفٰی حسین ہاشمی، جامی تخلص اور قلمی نام معراج جامی ہے۔ جامی کا لاحقہ عبد الرحمٰن جامی سے روحانی عقیدت کے باعث ہے۔ان کی پیدائش کے چند ہفتے بعد ان کے والدین سندھ کے شہر دادو اور پھر دادو سے کراچی آ گئے اختر اندوری نے معراج جامی کا ذوقِ سخن دیکھ کر انہیں فدا خالدی دہلوی سے ملوایا۔ فدا خالدی بیخود دہلوی جانشینِ داغ دہلوی کے شاگرد تھے۔ یوں جامی نے شاعری میں فدا خالدی سے اصلاح لینا شروع کر دی معراج جامی ایک ایسے سخن گو ہیں۔جن کے کلام میں جدت بھی ہے اور روایت پرستی بھی۔مطالعہ اور مشاہدہ کی وسعت نے ان کے کلام کو جلا بخشی ہے