[wpdts-date-time]
شاد بہٹوی
- سہارن پور
شاد بہٹوی کا اصل نام محمد حسین پیرزادہ تھا ان کی پیدائش یکم مئی 1919 سہارن پور اترپردیس کے ایک چھوٹے شہر بہٹ میں ہوئی اپنی تمام تعلیم وہیں حاصل کی قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان کے پاٹولی محلے کی گلی پیرزادگان میں رہائش اختیار کی یہاں آپ نے بہترین علمی ادبی فضا قائم کی آپ کی واحد کتاب لالہ و گل آپ کے صاحب زادے نے آپ کی رحلت کے بعد شائع کی گل و لالہ موجِ سخن کتاب گھر میں موجود ہے مطالع کے لیے آپ نے 25 دسمبر 1984 میں ذائقہ اجل چکھا سخی برہان شاہ قبرستان ٹنڈو محمد خان میں آپ کی آخری قیام گاہ ہے