loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:36

شاد عظیم آبادی

SHAD AZIM ABADI

شاد عظیم آبادی 1846ء میں عظیم آباد (پٹنہ) کے اک رئیس گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید علی محمد تھا۔ ان کے والد سید تفضل حسین کا شمار پٹنہ کے عمائدین میں ہوتا تھا۔ ان کے گھر کا ماحول مذہبی اور ادبی تھا۔ شاد بچپن سے ہی نہایت ذہین تھے اور دس برس کی عمر میں ہی انھوں نے فارسی زبان و ادب پر خاصی دسترس حاصل کر لی  تھی شاد عظیم آبادی نے اردو غزل میں سچّے جذبات و احساسات کی ترجمانی کے ساتھ اک نئے رنگ و آہنگ کی  تازگی و توانائی پیش کرنے کی کوشش کی۔ اشاروں اشاروں میں وہ اپنے وقت کے حالات پر بھی تبصرہ کر جاتے ہیں۔ ان کے کلام میں انسان کی خودغرضیوں اور گمراہیوں کا بھی بیان ہے۔ انھوں نے ساری عمر شعر و ادب کی خدمت میں گزار دی۔ اور وہ تاعمر بیماریوں سے لڑتے اور معاصرین کی مخالفتوں کو جھیلتے رہے۔ 8 جنوری 1927ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔