loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:41

صبا اکرام

صبا اکرام کا اصل نام نجم الحق تھا پیدائش :28 Jun 1945 | ہزاری باغ, جھارکھنڈ ہجرت کے بعد کراچی پاکستان منتقل ہوئے
صبا اکرام نے انگریزی اخبار”دی لیڈر” میں تقریباً 14 سال تک ادبی کالم لکھے۔ انھیں انگریزی، اردو دونوں زبانوں پر عبورحاصل ہے، اس کے علاوہ بنگلہ اور ہندی زبانوں سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اور واقف ہونا بھی چاہیے کہ ہندوستان ”بہار” ان کی جنم بھومی ہے۔ انھوں نے میٹرک کی تعلیم پٹنہ (بہار) سے حاصل کی۔گریجویشن سینیٹ کولمبس کالج ہزاری باغ (رانچی یونیورسٹی) سے کیا، ڈپلوما ان پرسنل مینجمنٹ ڈھاکا اور ڈی آئی ایل کراچی سے کیا، عرصہ دراز سے وہ ڈویژنل منیجر، ایڈمن اینڈ ہیومن ریسورسز کی حیثیت سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔
صبا اکرام شعر و ادب کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں ”سورج کی صلیب” شعری مجموعہ ہے جو 1981 میں شایع ہوا، 1992 میں شہزاد منظر فن اور شخصیت ترتیب بہ اشتراک علی حیدرملک اور ”سنگ میل” (بہ اشتراک فیروز) نظموں کا مجموعہ ”آئینے کا آدمی” 2006 میں شایع ہوا، ان کتابوں کی اشاعت کے بعد صبا اکرام نے تنقید کے پتھریلے راستے کا سفر اختیار کیا اور اس مسافرت کے نتیجے میں جو کتاب منصہ شہود پر جلوہ گر ہوئی اس کا نام تھا۔ ”جدید افسانہ چند صورتیں” اس کا سنِ اشاعت 2001 ہے۔