loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 09:12

عابدہ کرامت

عابدہ کرامت کنیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد شاعرہ تھیں عابدہ کرامت کا پہلا مجموعۂ کلام ’’حاصلِ آگہی‘‘ تھا، جو 1995 ءمیں شایع ہوا۔ اُس کے بعد بھی اُن کے کئی شعری مجموعے سامنے آئے، جن میں تازہ ترین ’’دُور کی آواز‘‘ ہے۔

عابدہ کرامت پاکستانی وزارتِ خارجہ کے نام وَر سفارت کار، کرامت اللہ غوری کی اہلیہ تھیں۔ ایک نام وَر خانوادے سے نسبت اور شعر و سخن سے گہرا تخلیقی رشتہ رکھنے کے باوجود عابدہ کرامت شہرت و نام و نمود سے دُور رہیں۔یہ کتاب بھی اُن کے شوہر، کرامت اللہ غوری نے اُن کی وفات کے بعد مرتّب کی ہے۔ عابدہ کرامت شوقیہ یا جُزو وقتی نہیں، بلکہ ایک باوقار مستند شاعرہ تھیں۔ انھوں نے سنجیدہ اور شُستہ و شائستہ طرزِ اظہار اپناتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی