loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

28/06/2025 13:04

عباس دانا

abbas dana

عباس دانا 7 جنوری1942 کو بڑودہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سلیمانی بوہرہ فرقے سے تعلق رکھتے تھے  ان کے والد محمد شاکر ریلوے میں کنٹریکٹر تھے اور عباس دانا کا بھی یہی سلسلۂ روزگار تھا ۔
عباس دانا غزل کے خوش گو شاعر تھے اور انھیں اپنے وطن میں بھی خاصی مقبولیت حاصل تھی۔
ان کا کلام کئی ممتاز گلوکاروں نے گایا ہے۔ عباس دانا کے پانچ شعری مجموعے شائع ہوئے ہیں جن کے نام اس طرح ہیں:
خوشبو، فانوس، تتلی کے پَر، موسم اور شیش محل

گجرات میں اُردو کے مشہور شاعر (بیاسی سالہ) عباس داناؔ طویل علالت کے بعد اگست 2024 میں انتقال کر گئے