علینا عطرت
- بجنور
علینا عترت 6 جون کو نگینہ، ضلع بجنور میں پیدا ہوئیں. آپ نے انگریزی ادب اور تاریخ میں ایم اے کرنے کے ساتھ بی ایڈ کیا ہے اور فی الوقت آپ شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں.علینا عترت اپنے فن پر مکمل عبور رکھتی ہیں۔ ان کے مزاج اور رکھ رکھاؤ میں ایک فکر انگیز سنجیدگی ہے۔ علینا عترت کی غزلیں خود اپنا ثبوت پیش کرتی ہیں۔ مشاعرہ زدہ شاعری سے دور، جذبات کو شعری پیکرمیں ڈھال کر ایک معیار عطا کرتی ہیں۔ علینا عترت لفظوں سے خوبصورت چہرے بنانا جانتی ہیں۔ ان کی شاعری ادب کے آئینے پہ اپنا عکس بناتی ہے۔ نسائی احساسات اور جذبات کی پاکیزگی ان کی شاعری کے نمایاں وصف ہیں۔آپ کا شعری مجموعہ ’’سورج تم جاؤ‘‘ عوام و خواص میں پذیرائی حاصل کرچکا ہے اور اسے دہلی اردو اکادمی اور بہار اردو اکادمی سے سال 2015 اور 2016 میں انعامات سے نوازا جا چکا ہے. علاوہ ازیں آپ کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔