loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:38

عمران عامی

imran aami

عمران عامی اصل نام عمران اختر ہے عمران عامی کے نام سے شاعری کی دنیا میں شہرت رکھتے ہیں پیدائش :05 Oct 1980 راول پنڈی اسلام آباد سے تعلق ہے عمران عامی دورِ حاضر کے جدید اردو غزل نگاروں میں منفرد شناخت اور مقام رکھتےہیں ۔مصرعے کی تازہ تراش، ناہمواریوں پر کڑی تنقید اور انسانی رویوں کی کجی پر اظہار ِطنز، ان کے کلام کی خصوصیات ہیں ۔دنیا بھر کے موقر ادبی رسائل اور اخبارات میں ان کے کلام کی مستقل اشاعت اور بیسیوں چھوٹے بڑے ادبی مراکز کے مشاعروں میں متواتر شرکت نے ادبی و عوامی حلقوں میں ان کی پہچان کو مستحکم کیا ہے ۔عمران عامی کا ایک حوالہ جدید پوٹھوہاری غزل بھی ہے ان کی پوٹھوہاری شاعری کا لب لہجہ اور اس کے فکری خدوخال، ان کی اردو غزل سے کسی قدر مماثل ضرور ہیں لیکن اس میں اپنی مٹی سے نسبتًا گہرے اور مضبوط تعلق کے اظہار اور خطہ پوٹھوہار کے تہذیبی اور ثقافتی حوالوں کے رچاﺅ نے نیا رنگ پیدا کر دیا ہے