MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

[wpdts-date-time]

عنبر وارثی

خاندانی نام سیّد عنبر علی، شہرت عنبر شاہ وارثی اور تخلص عنبر ہے۔ 1906ء میں سلطان الہند کی پریم نگری اجمیر شریف میں پیدا ہوئے آپ ایک حقیقی صوفی مشرب شاعر تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی شاعری میں حقیقت کا فطری رنگ نمایاں ہے۔ آپ کی شاعری میں حمد و نعت اور مناقب خصوصیت کے ساتھ شامل ہیں۔ اہل بیت اطہار کے حوالے سے بھی نظمیں کہی ہیں۔ آپ کی شاعری پر مشتمل مجموعہ کلام کی ہمہ گیریت ہر اہل عقیدت و محبت کی نگاہ میں مقدم ہی نہیں، مسلّم بھی ہے۔صوفی ہونے کے ناتے آپ کے کلام میں عارفانہ رنگ موجود ہے وارث نگری کا عنبرؔ خوش نوا بروز پیر 5مئی 1993ء کو سحابِ اجل کی اوٹ میں چھپ گیا۔ آپ کا مزار میوہ شاہ قبرستان جونا دھوبی گھاٹ کراچی میں مرجع خلائق ہے