MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

[wpdts-date-time]

عندلیب شادانی

عندلیب شادانی (سید وجاہت حسین) پاکستانی شاعر اور ادیب تھے عندلیب شادانی نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدرسہ عالیہ رام پور میں داخلہ لیا تھا۔ یہیں سے منشی عالم اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کیے۔ پھر پرائیویٹ طور پر 1921ء میں بی۔ اے پاس کیا۔ بعد میں وہ لاہور چلے گئے اور وہاں ایک کالج سے وابستہ ہو گئے۔ 1928ء میں فارسی کے لیکچرر کے طور پر ان کا تقرر ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہوا ۔1931ء میں وظیفے کے تحت لندن جا کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں وہ پھر ڈھاکہ یونیورسٹی میں اردو اور فارسی شعبے کے صدر بنے اور وہیں سے 1965ء میں سبکدوش ہوئے۔ اس کے علاوہ خبر نامہ رسالے کی انہوں نے ادارت بھی کی