MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

فدا خالدی

فدا خالدی 10 اپریل 1920ء میں دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1] پیدائشی نام عبد الحمید اور فدا تخلص تھا، مگر فدا خالدی کے قلمی نام سے شہرت پائی۔ ان کی پیدائش ایک علمی گھرانے میں ہوئی۔ والدِ گرامی کا نام امداد علی تھا۔ سلسلۂ نسب صحابی حضرت خالد بن ولید سے جا ملتا ہے۔ ان کی والدہ بستی بیگم کے دادا عبد اللہ بیگ بہادر شاہ ظفر کے پھوپھی ذاد بھائی تھے۔ دہلی میں گڑھی عبد اللہ بیگ انہیں کے نام سے منسوب ہے۔ فدا خالدی نے ابتدائی تعلیم کے بعد فارسی اور اردو میں منشی فاضل اور ادیب فاضل کے امتحان پاس کیے۔ 14 برس کی عمر میں شاعری کی طرف متوجہ ہوئے اور بیخود دہلوی جانشیں مرزا داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی میں منتقل ہو گئےاور اورینٹل کالج کراچی میں اردو کے لیکچرار مقرر ہو گئے فدا خالدی دہلوی 2 مارچ 2001ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ انہیں کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں سپردِ کیا گیا۔