MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

فہیم شناس کاظمی

فہیم شناس 11 مئی، 1965ء کو ضلع نوابشاہ، صوبہ سندھ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید فہیم اقبال ہے لیکن ادبی دنیا میں فہیم شناس کے نام سے معروف ہیں۔ ان کا تعلق ضلع چکوال کے ایک صوفی بزرگ سید شاہ شرف کے خاندان سے ہے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی جامشورو سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں سندھ مسلم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج کراچی میں بطور لیکچرار وابستہ ہو گئے، جہاں وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اردو کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ مزید برآں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو کے مشہور شاعر عزیز حامد مدنی کی شخصیت و فن پر 2015ء میں ڈاکٹر شاداب احسانی کی نگرانی میں مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی