loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:43

گلزار

gulzar

گلزار جن کا اصل نام سمپورن سنگھ کالڑا ہے،18 اگست 1934 کو غیر منقسم ہندوستان کے ضلع جہلم کے گاؤں دینہ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام مکھن سنگھ تھا جو چھوٹا موٹا کاروبار کرتے تھے 1947 میں ملک کی تقسیم کی ہولناکیوں سے گزرتے ہوئے گلزار کا خاندان جان بچا کر پہلے امرتسر اور  پھر دہلی میں خیمہ زن ہوا۔ مینا کماری کے انتقال کے بعد 15 مئی 1973 کو گلزار نے راکھی سے شادی کر لی جن کا بطور ہیروئن کیرئیر اس وقت نقطۂ عروج پر تھا۔۔ اس شادی سے ان کی اکلوتی بیٹی میگھنا گلزار ہیں جو اب خود جانی مانی ہدایتکار ہیں۔ میگھنا عرف بوسکی کی پیدائش کے کچھ ہی عرصہ بعد گلزار اور راکھی میں علاحدگی ہو گئی لیکن طلاق کبھی نہیں ہوئی

اپنے طویل فلمی سفر کے ساتھ ساتھ گلزار ادب کے میدان میں نئی نئی منزلیں طے کرتے رہے ہیں۔نظم میں انھوں نے اک نئی صنف "تروینی” ایجاد کی ہے جو تین مصرعوں کی غیر مقفیٰ نظم ہوتی ہے۔گلزار نے نظم کے میدان میں جہاں بھی ہاتھ ڈالا اپنی جدت سے نیا گل کھلایا۔کچھ عرصہ سے وہ بچوں کی نظم و نثر کی طرف سنجیدگی سے متوجہ ہوئے ہیں۔”جنگل بک” کے لئے ان کا ٹائٹل سانگ:
جنگل جنگل بات چلی ہے،پتہ چلا ہے
چڈھی پہن کے پھول کھلا ہے، پھول کھلا ہے
بچہ بچہ کی زبان پر ہے  انھون نے "ایلس ان ونڈر لینڈ اور” پوٹلی بابا” کے لئے بھی نظمیں اور مکالمے لکھے ہیں وہ جسمانی طور پر معذور بچوں کے ادارہ "آروشی” اور تعلیم کے لئے کام کرنے والی این جی او "ایکلویہ” سے بھی وابستہ ہیں۔گلزار کا بنیادی حوالہ جمالیاتی احساس ہےجس کی بیش بہا تمثیلیں ان کی تخلیقات میں ملتی ہیں۔اپپریل 2013 میں ان کو آسام یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔
گلزار کو اپنی زندگی میں ہی جو شہرت عزت اور مقبولیت ملی وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے