MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

یشب تمنا

کتاب تنہائی کے خالق یشب تمنا لاہور میں 16 جون 1957 میں پیدا ہوئے ان کے والد صاحب بھی شاعر تھے اور لاہور کی تقریبا تمام ہی بڑی ادبی محفلوں کے مشاعروں میں شرکت کرتے تھے ۔والد صاحب کی ملازمت کی وجہ سے سندھ منتقل ہوگئے اور تمام تعلیم سکھر سے حاصل کی سکھر ہی کے ہائی اسکول میں داخلہ لیا اسکول میں بھی نمایاں کارکردگی دکھاتے رہے اور اسکول کی تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں سرگرم رہے اسٹوڈنٹ یونین کے مختلف عہدوں پر اپنے فرائض انجام دیتے رہےطالب علمی کے زمانے ہی میں تقریری مقابلوں میں شرکت کرنا شروع کر دی اور بہت سے انعامات سے انہیں نوازا گیا اور کئی سال تک مہران بزم طلبہ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے