loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:38

ابوالفطرت میر زیدی

ابو الفطرت میرزیدی دنیائے شعر و ادب کی جانی پہچانی شخصیت تقسیم سے پہلے ہی میر صاحب کی قدررت کلام اور قوت سخنوی کا سکہ دنیائے ادب پر بیٹھ گیا تھا۔آپ کا پورا نام سید میر وزادت حسین شاہ زیدی ابو الفطرت لقب اور میر زیدی کے نام سے مشہور ہوئے۔ پیدائش١٠ اگست ١٩١٩ئ قصبہ تسہ مظفر نگر نگر،ہندوستان میں ہوئی۔ پرورش ریاست خیر پور میرس سندھ میں پائی۔ آپ کے والد میر بشارت حسین شاہ زیدی ریاست خیر پور میرس سندھ میں شاعر دربار اور وزیر تھے۔والد کی وفات کے بعد زیدی خیر پور سے لاہور آئے۔21سال کی عمر میں ایک روزنامہ اور کئی روزناموں ہفت روزہ اور ماہناموں کی ادارت کے فرائض انجام دئے۔مولانا ظفر علی خان کے معروف روزنامہ زمیندار میں ادارت کے فرائض انجام دیے اسی دوران آپ کی انقلابی نظمیں روزنامہ زمیندار میں شائع ہوکر مقبولِ عام ہوتیں رہیں۔

١٩٤٢ء میں آرمی میڈکل لاہور میں ملازمت اختیار کی۔لاہور سے میرٹھ اورمیرٹھ سے لکھنؤ پہنچے۔ ١٩٤٥ئ سے دیوبند ضلع سہارنپور مستقل سکونت اختیا رکی۔ دیوبند کے قیام کے دوران آپ کی شادی سیدّہ سلطان فاطمہ سے ہوئی۔ جن کا تعلق اُردو ادب کی معروف شخصیت سیدّ امتیازعلی تاج کے خاندان سے تھا