loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 16:29

اشرف علی فغاں

اشرف علی فغاں ۱۸ ویں صدی کے ممتاز شاعروں میں شامل ، میر تقی میر کے معاصر تھے فغاں کے حالات زندگی کے بارے میں ہماری معلومات محدود ہیں۔ ان کی صحیح تاریخ پیدائش  بھی نہیں معلوم ہو سکی ہے لیکن اس بنیاد پر کہ وہ احمد بادشاہ کے رضاعی بھائی تھے،تخمینہ سے ان کی کا سن پیدائش 1728ء درج کیا گیا ہے۔ ان کے والد کا نام مرزا علی خاں نکتہ تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی شاعر تھے۔  بادشاہ کے رضاعی بھائی ہونے کے سوا شاہی خاندان سے ان کے رشتہ کی نوعیت معلوم نہیں۔لیکن ان کا شمار امراء میں تھا اور ان کو پنچ ہزاری منصب کے علاوہ بادشاہ کی طرف سے ظریف الملک کوکا خاں  کا خطاب بھی ملا ہوا تھا۔1773 ء میں وہیں ان کا انتقال ہوا۔ان کی قبر شیرشاہی مسجد کے قریب باون برج کے امام باڑے کے احاطہ میں ہے۔