loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 13:35

اقبال صفی پوری

اقبال احمد خلیلی المعروف اقبال صفی پوری (پیدائش: 9 جولائی 1921ء – 22 مئی 1999ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ وہ اردو کے معروف شاعر جگر مراد آبادی کے تلمیذ تھے۔ اقبال صفی پوری 9 جولائی 1919ء کو قصبہ صفی پور، اناؤ ضلع اترپردیش ،انڈیا میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام اقبال احمد خلیلی لیکن اقبال صفی پوری کے قلمی نام شہرت پائی۔ ابتدا میں عربی و فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ دادا شاہ خلیل احمد کے انتقال کے بعد مزید تعلیم کے لیے لکھنؤ چلے گئے۔ 1936ء میں لکھنؤ سے میٹرک پاس کیا۔ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعدمرزا جعفر علی خان اثر لکھنوی کے ذریعے ملازمت حاصل کر لی۔ ان کی شاعرانہ تربیت میں افقر موہانی کا زیادہ حصہ تھا۔ اس کے علاوہ  مرزا جعفر علی خان اثر لکھنوی سے بھی اصلاح لی۔ بعد میں جگر مرادآبادی سے اصلاح لینے لگے۔  تقسیم ہند کے بعد لاہور منتقل ہو گئے اور محکمہ خوراک میں ملازمت اختیار کر لی۔ پھر لاہور کارپوریشن کے بلڈنگ کنٹرول میں ملازم ہو گئے۔ 6 سال بعد کراچی آ گئے اور کراچی کے بلڈنگ کنٹرول کے محکمہ میں ملازم ہو گئے۔ 1981ء میں بحیثیت آرکیٹیکٹ ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔ ان کے کتابوں میں شاخِ گل (غزلیہ شاعری، 1981ء)، رنگ و نور (نعتیہ مجموعہ) اور رحمت لقب (نعتیہ مجموعہ) شامل ہیں