loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 14:07

باقر نقوی

باقر نقوی اصل نام سید محمد باقر نقوی تھاباقر نقوی پاکستان کے نامور ادیب ،تحقیقی مصنف ، مترجم اور شاعر تھے۔ سید محمد باقر نقوی المعروف باقر نقوی 4 فروری 1936 الہ آباد اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔انھوں نے ابتدائی تعلیم الہ آباد سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان آگیا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اسٹیٹ لائف انشورنس کو جوائن کیا بعد ازاں 1976 میں وہ لندن چلے گئے اور وہاں ’’سی سی آئی انشورنس‘‘ کا حصہ بن گئے اور یوں مستقل لندن رہنے لگے۔ بہترین شاعر اور مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ انھوں نے بیسویں صدی میں ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والوں کے خطبات کا ترجمہ بھی کیا۔