loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:38

بہار تیندو ہریش چندر

بہارتیندو ہریش چندر ۹؍ ستمبر ۱۸۵۰ عیسوی کو بنارس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گوپال چندر، گروہر داس کے قلمی نام سے شاعری کرتے تھے۔ بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا۔ انہوں نے ۱۵ سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ پوری کے جگناتھ مندر کی یاترا کی تھی اور وہ بنگال کی نشاۃثانیہ سے بہت متاثر تھے۔ یہیں سے انہیں ڈرامے اور ناول لکھنے کی تحریک ملی۔
بہارتیندو ہریش چندر نے مختلف نثری اصناف میں اہم کارنامے انجام دیے ہیں۔ صحافی کی حیثیت سے بھی ان کا نام بہت اہم ہے۔ انہوں نے کوی واچن سدھا (۱۸۶۸ء) ہریش چندر میگزین (۱۸۷۳ء) ہریش چندر پتریکا اور بال بودھنی جیسے رسالوں کی ادارت کی۔بہارتیندو ہریش چندر کا بنارس میں ۶ ؍ جنوری ۱۸۸۵ء میں انتقال ہو گیا۔ اس وقت ان کی عمر ۴۳ سال تھی۔