loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 13:35

بہزاد فاطمی

نام سید سلطان احمد اور قلمی نام  بہزاد فاطمی تھا۔
سید حسین خاں کے بیٹے اور شاد عظیم آبادی کے پوتے تھے۔
21؍اکتوبر 1914ء کو پٹنہ سیٹی میں پیدا ہوئے۔1931ء میں میٹرک پاس کیا ۔ 1939ء میں پٹنہ یونیورسٹی سے فارسی میں آنرز کیا۔ اور 1943ء میں بہار سول سروس سے وابستہ ہو کر 1957ء میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر افسر کے عہدے تک پہنچ کر ریٹائر کیا۔ اس کے بعد مستقل طور پر پٹنہ کے بورنگ روڈ واقع اپنے اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کر لی۔ 2002ء سے 2008ء تک مستقل یکے بعد گیرے اپنے عزیزوں کی وفات کے تقریباً دو ماہ بعد 03؍مئی 2008ء کو سہواگ نرسنگ ہوم پٹنہ میں انتقال ہوا اور افضل پور قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔